تلنگانہ میں کورونا کے 925 نئے کیس

   

4 افراد کی موت ۔ ریاست میں صحتیابی کا فیصد بھی بہتر
حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 925 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور چار افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔ اس طرح اب تک ریاست میں جملہ مرنے والوں کی تعداد 1,426 ہوگئی ہے ۔ نئے کیسوں کے ساتھ ریاست میں کورونا کے جملہ پازیٹیو کیسوں کی تعداد 2,62,653 ہوگئی ہے جبکہ ریاست میں جملہ 12,070 پازیٹیو کیس ہیں۔ کہا گیا ہے کہ جمعہ کو ایک دن میں 1,367 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے نتیجہ میں صحتیاب افراد کی تعداد 2,49,157 ہوگئی ہے ۔ صحتیابی کی شرح 94.86 فیصد ہوگئی ہے ۔ ملک بھر میں صحتیابی کی شرح 93.6 ہے ۔ ریاستی محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق جمعرات اور جمعہ کے درمیان جملہ 42,077 کورونا معائنے کئے گئے ہیں اور 438 افراد کی رپورٹ کا انتظار ہے ۔ اب تک تلنگانہ میں 50,92,689 کورونا ٹسٹ کئے گئے ہیں ۔ جو نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ان میں 161 جی ایچ ایم سی سے ہیں۔ عادل آباد سے 10 ‘ بھدادری سے 43 ‘ جگتیال سے 39 ‘ جنگاوں سے 19 ‘ بھوپال پلی سے 15 ‘ گدوال سے 11 ‘ کاماریڈی سے 12‘ کریمنگر سے 52 ‘ کھمم سے 42 ‘ آصف آباد سے آٹھ ‘ محبوب نگر سے 12 ‘ محبوب آباد سے 9 ‘ منچریال سے 26 ‘ میدک سے پانچ ‘ میڑچل سے 91 ‘ ملگ سے 18 ‘ ناگرکرنول سے 12 ‘نلگنڈہ سے 46 ‘ نرمل سے 12 ‘ نظام آباد سے 11 ‘ پیدا پلی سے 23 ‘ سرسلہ سے 25 ‘ رنگاریڈی سے 75 ‘ سنگاریڈی سے 17 ‘ سدی پیٹ سے 13 ‘ سوریہ پیٹ سے 23 ‘ وقار آباد سے 14 ‘ ونپرتی سے دس ‘ ورنگل رورل سے 11 ‘ ورنگل اربن سے 46 اور بھونگیر سے 14 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔