تلنگانہ میں 30 نومبر تک اسکولوں کی کشادگی نہیں: محکمہ تعلیم

,

   

حیدرآباد۔ ریاست میں30 نومبر تک اسکول نہیں کھولے جائیں گے! مرکزی حکومت کے لاک ڈاؤن میں رعایت کے سلسلہ میں جاری رہنمایانہ خطوط میںکوئی تبدیلی نہ کئے جانے کے بعد محکمہ تعلیم نے یہ فیصلہ کیا کہ آئندہ ماہ کی 30 تاریخ تک اسکولوں کی کشادگی کے کوئی احکام جاری نہیں کئے جائیں گے اور نہ ہی باضابطہ کلاسس کے آغاز کے سلسلہ میں کوئی رہنمایانہ خطوط جاری ہوں گے۔حکومت تلنگانہ نے مرکز سے جاری کئے جانے والے رہنمایانہ خطوط پر من و عن عمل آوری کا فیصلہ کیا۔ اسی لئے ریاستی محکمہ تعلیم نے اسکولوں کی کشادگی کے معاملہ کو زیر التواء رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جاریہ ماہ کے وسط میں ہائی اسکول کے طلبہ کو اسکول طلب کرتے ہوئے انہیں سماجی فاصلہ اور ماسک کے لزوم کیساتھ باضابطہ کلاسس میں شریک ہونے کا مشورہ دینے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی لیکن جن ریاستو ںمیں اسکولوں اور تعلیمی اداروں کی کشادگی کے سبب جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس کو دیکھتے ہوئے محکمہ تعلیم نے اپنے اس منصوبہ کو معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے 30 نومبر تک اسکولوں کی باضابطہ کشادگی عمل میں نہ لانے کا قطعی فیصلہ کیا جاچکا ہے اور کہا جا رہاہے کہ اس سلسلہ میں کسی نئے احکام کی ضرورت نہیں ہے۔