تلنگانہ ہائی کورٹ سے بی ایل سنتوش کو دوبارہ نوٹس دینے کی ہدایت

   

مکمل تفصیلات کے ساتھ کاونٹر داخل کرنے کی حکومت کو ہدایت دی، 30 نومبر تک آئندہ سماعت ملتوی

حیدرآباد۔ 23 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے ارکان اسمبلی خریدی کے معاملے میں بی جے پی کے قومی آرگنائزنگ سکریٹری بی ایل سنتوش کو پھر ایک مرتبہ 41 اے کے تحت سی آر پی سی کی نوٹس جاری کرنے کی ایس آئی ٹی کے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ اس مرتبہ واٹس اپ اور ای میل کے ذریعہ نوٹس روانہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایس آئی ٹی کے عہدیدار نوٹس جاری کرنے پر بھی بی ایل سنتوش کو پوچھ تاچھ کے لئے حاضر نہ ہونے کی کل ہائی کورٹ سے رجوع ہوکر شکایت کی تھی جس پر ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات اور ایس آئی ٹی کی عرضی کی آج سماعت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے آج صبح اس کیس کی سماعت کی سپریم کورٹ کے احکامات وصول نہ ہونے پر سماعت کو دوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی کردیا۔ دوپہر میں دوبارہ مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کی کاپی ہائی کورٹ سے رجوع کردی جس کے بعد ہائی کورٹ نے بی ایل سنتوش کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے کی ایس آئی ٹی کے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ ایڈیشنل اے جی نے بی ایل سنتوش کو گرفتار نہ کرنے کا جو حکم دیا گیا ہے اس سے دستبرداری اختیار کرنے کی عدالت سے درخواست کی جس کو عدالت نے خارج کردیا۔ تمام تفصیلات کے ساتھ کاؤنٹر داخل کرنے کی ہائی کورٹ نے حکومت کو ہدایت دیتے ہوئے آئندہ سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی۔ ن