تلنگانہ: 17سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی، ملزمین فرار

,

   

رنگاریڈی (تلنگانہ): 17سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں دو نوجوان لڑکوں پر کیس درج کرلیا گیا ہے۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع میں 19اگست کو پیش آیا۔ مہیشورم پولیس اسٹیشن کے ڈی وینکنا سرکل انسپکٹر نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے کو بتایا کہ متاثرہ لڑکی اپنے والدین کے ساتھ حیدرآباد میں رہتی ہے، وہ اپنی دادی سے ملنے کے لئے رنگاریڈی ضلع کے مہیشورم منڈل کے دنارام گاؤں آئی تھی۔

متاثرہ لڑکی مہیشورم کے بس اسٹاپ پر کھڑی ہوئی تھی اسی دوران دو نوجوان لڑکے آئے او راس لڑکی سے بات کرنے کی کوشش کرنے لگے۔ ان لوگوں نے اسے اس کے دادی کے گھرتک چھوڑنے کی پیشکش کی۔ لڑکی ان پر بھروسہ کرتے ہوئے اس کے ساتھ بائیک پر بیٹھ گئی۔ ان دونوجوانو ں اسے ایک سنسان جگہ لیجاکر ا س کی عصمت ریزی کردی اوراسے بیچ راستہ میں چھوڑکر فرار ہوگئے۔ سرکل انسپکٹر نے بتایا کہ ان دونوں کے خلاف تعزیرات ہند کے تحت 376-D اورسیکشن 4۔ 5اور پوسکو کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمین کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔