تھینک گاڈ بھی بائیکاٹ کی زد میں

   


ممبئی ۔ اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم ’تھینک گاڈ‘ بھی انتہا پسند کی نذر ہوتی نظر آ رہی ہے اور اس کے خلاف بھی بائیکاٹ مہم شروع ہوئی ۔ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا، عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلم براہمسترا کے بعد اب انتہا پسندوں کو اجے دیوگن کی فلم ملی ہے۔ ریاست کرناٹک میں ایک گروپ کی جانب سے اجے دیوگن کی فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔کرناٹک میں فلم تھینک گاڈ کے ہدایتکار اندرا کمار سمیت فلم کی پوری کاسٹ پر شکایت درج کروائی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس فلم کا ٹریلر 9 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔اجے دیوگن کی فلم تھینک گاڈ سے متعلق اس مخالف گروپ نے کہا ہے کہ یہ فلم مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے سے متعلق مواد پر مبنی ہے۔ریاست کرناٹک میں گروپ جناجاگروتی سمیتی کی جانب سے فلم کے ٹریلر پر اعتراض اٹھایاگیا ہے اور فلم کو بائیکاٹ مہم کا سامنا ہے ۔