تیجسوی کو اقتدار پر خانگی کمپنیوں کو بھی خطرہ :مودی

   

مظفرپور: وزیراعظم نریندر مودی نے آر جے ڈی لیڈر لالو پرساد یادو کے بیٹے اور مہا گٹھ بندھن کی جانب سے وزیراعلیٰ عہدے کے امیدوار تیجسوی یادو کانام لئے بغیر انہیں جنگل راج کا یوراج قرار دیتے ہوئے کہاکہ ان کا پرانا ٹریک ریکارڈ ایسا ہے کہ سرکاری نوکری توچھوڑیئے ، ان لوگوں کے اقتدار میں آنے سے نوکری دینے والی پرائیوٹ کمپنیاں بھی ریاست سے بھاگ جائیںگی ۔ مودی نے چہارشنبہ کو یہاں قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے) کے حق میں انتخابی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہار کا انتخاب اس بار غیر معمولی حالات میں ہورہاہے ۔ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا متفکر اور مشکل میںہے ۔ وبا ء کے اس مشکل دور میں بہار میں مستحکم حکومت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وبا کے وقت میں جنگل راج والے اقتدار میں آجائیں تو یہ بہار کے لوگوں پر دوہری مار ہوگی۔