تیجسوی یادو25 مارچ کو سی بی آئی کے سامنے پیش ہونگے

   

نئی دہلی : تیجسوی یادو کو نوکر ی کے عوض زمین گھپلے کے معاملے میں جمعرات کے روز دہلی ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ عدالت نے تیجسوی کی سی بی آئی کے سمن پر روک لگانے والی عرضی کو مسترد کر دیا۔ عدالت نے کہاکہ تیجسوی کو 25 مارچ کو صبح 10.30 بجے سی بی آئی دفتر جانا ہی ہوگا۔سماعت کے دوران تیجسوی کے وکیل نے جمعرات کو دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ اگر تیجسوی ایجنسی کے سامنے پیش ہوتے ہیں تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس کے بعد سی بی آئی نے عدالت سے کہا کہ ہم انہیں گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ پیش ہوں، کیونکہ انہیں کچھ دستاویزات دکھانی ہیں۔ اگر وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سامنے آئیں تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔