تیسری عالمی جنگ کا اندیشہ

,

   

امریکہ اور روس کا نیوکلیر معاہدہ سے علحدہ ہونا خطرے کی گھنٹی
لندن ۔ /9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بر طانیہ کے روزنامہ اخبار نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ دنیا میں اب ’’تیسری عالمی جنگ‘‘ ہوگی ۔ اس نے اپنی ویب سائیٹ پر یہ خبر لوڈ کی ہے۔ امریکہ اور روس نے انٹرمیڈیٹ نیوکلیر فورس (INF) کے معاہدہ سے علحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ امریکی اخبار ڈیلی اکسپریس نے ایک مضمون شائع کیا ہے کہ جس میں نیوکلیر تابکاری سے بچنے کا مقام عنوان دیا گیا ہے ۔ اگر نیوکلیر جنگ ہوتی ہے تو اس کی تباہی سے کون بچ پائے گا اس کی تفصیل دی گئی ہے ۔ اس اخبار کے بڑے حصہ پر دوسری عالمی جنگ کا مواد شائع ہوا ہے ۔ اس صفحہ پر یہ بھی لکھا گیا کہ اب تیسری عالمی جنگ ہوگی ۔ تمام خبریں آئندہ دنوں میں دنیا بھر میں عالمی سطح پر جنگ کے امکانات پر اظہار خیال کیا گیا ہے ۔ اس جنگ میں روس ، ایران ، چین اور شمالی کوریا کے حصہ لینے کا بھی اشارہ دیا گیا ہے ۔ برطانیہ کے اخبار سن نے بھی رپورٹ شائع کی کہ روس اپنے سابق جاسوس کو مبینہ طور پر زہر دے کر ہلاک کردینے کے کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے ۔ برطانیہ میں سابق روسی جاسوس کی موت کی تحقیقات ہورہی ہیں ۔ اس سے انکشاف ہوا کہ برطانیہ کو چند ثبوت ملے ہیں ۔ اخبار سن برطانیہ کا کثیرالاشاعت اخبارہے ۔ اس نے حال ہی میں ایک مضمون شائع کیا ہے ۔ جس میں روس کے سابق جاسوس کو مبینہ طور پر زہردے کر مارنے کے پیچھے کیا مقاصد کارفرما تھے کے بارے میں قیاس آرائیاں کی گئی ہیں سریگوے سکرپال کو زہر دے کر مارا گیا تھا ۔ وہ دوہرے جاسوس تھے جنہوں نے روس کی جاسوسی کی تھی اور ان کی دختر یولیا نے بھی جاسوسی کی تھی ۔ یولیا نے فرینڈس فیس بک پر کچھ باتیں ظاہر کی تھیں جس سے اس جاسوس کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی ۔ ایک ایسی فوٹو بھی شائع کی گئی جس سے صدر روس ولاڈیمیر پوٹین کو جیل ہوسکتی ہے ۔