تینوں زرعی قوانین کی واپسی کے بل کو کابینہ نے دی منظوری،اب پارلیمنٹ میں ہوگا پیش

,

   

نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے تین زرعی قوانین کو منسوخ کرنے سے متعلق بل کو منظوری دے دی ہے ۔ خبررساں اداروں نے بدھ کو اس بات کی جانکاری دی ہے.. ان تینوں زرعی قوانین کی مخالفت میں گزشتہ تقریباً ایک سال سے دہلی کی سرحد پر تقریباً 40 کسان تنظیمیں احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ کچھ ہی روز پہلے قوم کے نام خطاب میں تین زرعی قوانین کو واپس لینے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔ اسی کے پیش نظر زرعی قوانین کو منسوخ کرنے سے متعلق بل 2021 کو منظوری دی گئی ہے۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کے بلیٹن کے مطابق، 29 نومبر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران تین زرعی قوانین کو منسوخ کرنے سے متعلق بل پیش کئے جانے کے لئے لسٹیڈ ہے۔