تین سائنسدانوں کو کیمیا کا نوبل انعام

,

   

لیتھیم آئیون بیٹریز پر کارنامہ

اسٹاکہوم ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) تین سائنسدانوں کو لیتھیم ۔ آئیون بیٹریوں کی تیاری میں کارہائے نمایاں کی انجام دہی پر کیمیاء میں نوبل انعام سے نوازا گیا ہے۔ ان بیٹریوں نے توانائی کو محفوظ کرنے کے طریقہ کار کو ایک نئی ہیت ترکیبی کی ہے، جس سے کاروں اور موبائیل فونس کے علاوہ الیکٹرانک دنیا اور دیگر قابل منتقلی آلات میں انقلابی تبدیلی وقوع پذیر ہوئی ہے۔ کیمیاء میں یہ نوبل انعام یونیورسٹی آف ٹیکساس کے جان بی گڈ اینف، اسٹیٹ یونیورسٹی آف نیویارک کے ایم اسٹینلی وٹنگھم اور جان کی میجو یونیورسٹی اور آساہی کیسیئی کارپوریشن کی اکیرایوشینو کو دیئے گئے ہیں۔ سویڈشس رائیل اکیڈیمی آف سائنس کے سکریٹری جنرل گوران ہانسن نے کہا کہ یہ ایوارڈ قابل تجدید ٹیکنالوجی کی دنیا سے متعلق ہیں۔ 9 ملین کرونر (سویڈن کی کرنسی) (918,000 امریکی ڈالر) پر مشتمل میڈل اور ڈپلوما انوڈ نوبل کی برسی کے موقع پر اسٹاکہوم اور اوسلو میں دیئے جاتے ہیں۔ بارود کے موجود صنعتکار انوڈ نوبل کے نام سے یہ انعام دیا جاتا ہے۔ نوبل کا انتقال 10ڈسمبر 1896 کو بارودی دھماکہ کے تجربہ کے دوران ہوگیا تھا۔