جادھو مقدمہ: عدالت کا فیصلہ خوش آئند:عمران خان

,

   

پاکستان کی جیت :شاہ محمد قریشی، وزیراعظم اور وزیرخارجہ کے ردعمل میں تضاد
اسلام آباد، 18جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کو ہندوستان نہ لوٹانے کے بین الاقوامی عدالت (آئی سی جے ) کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔مسٹر خان نے جادھو معاملہ میں آئی سی جے کے فیصلے کے ایک دن بعد جمعرات کو مذکورہ خیالات کا اظہار کیا ۔آئی سی جے نے مسٹر جادھو کی موت کی سزا پر روک لگا دی ہے اور ان کو وکیل مہیا کرائے جانے کی اجازت دی ہے ۔ مسٹر خان نے کہا کہ ہندوستانی شہری کو بری کرکے ہندوستان نہ بھیجنے اور اس کی موت کی سزا پر نظر ثانی کرنے کا آئی سی جے کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔مسٹر خان نے ٹوئٹ کر کے کہا‘‘بین الاقوامی عدالت کا کلبھوش جادھو کو بری کرکے ہندوستان نہ بھیجنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔قبل ازیں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو پر بین الاقوامی عدالت کے فیصلے ‘کو پاکستان کی فتح’ قرار دیا ہے ۔مسٹر قریشی نے مسٹر جادھو پر آنے والے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی عدالت نے کلبھوشن جادھوکی رہائی سے متعلق ہندوستان کی درخواست کو مسترد کردیا ہے اور عدالت نے مسٹر جادھو کی سزا کو ویانا معاہدہ کے آرٹیکل 36 کی خلاف ورزی تسلیم نہیں کیا۔مسٹر قریشی نے ٹویٹ کرکے دعوی کیا کہ بین الاقوامی عدالت نے اس سلسلے میں ہندوستان کی اس سلسلے میں اپیل مسترد کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر جادھوپاکستان میں رہیں گے اور انہیں پاکستان کے قوانین کا سامنا کرنا پڑے گا۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی عدالت نے پاکستان کی حراست سے رہا کرنے کی ہندوستان کی درخواست مسترد کردی ہے اور کہا کہ پاکستان کے قانون کے مطابق مقدمہ آگے بڑھایا جائے گا۔انہوں نے اس بیان کا اعادہ کیا کہ مسٹر جادھوہندوستانی بحریہ افسر ہیں جو جعلی شناخت اور دستاویزات کے ساتھ حسین مبارک پٹیل کے نام سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔