جانسن کی پارلیمانی معطلی پر ملکہ سے معذرت خواہی

   

٭ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بتایا جاتا ہیکہ ملکہ ایلزبتھ دوم سے معذرت خواہی کرلی ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے اس ہفتہ کے اوائل پارلیمنٹ کو معطل کرنے کے ان کے فیصلے کے خلاف رولنگ دی ہے۔ ملکہ نے پارلیمنٹ کو وسط ستمبر سے 14 اکٹوبر تک معطل کرنے کیلئے حکومت کی درخواست کو منظوری دے دی تھی۔ اپوزیشن کے قانون سازوں نے دعویٰ کیا تھاکہ پارلیمنٹ کو معطل کرتے ہوئے جانسن نے بریگزٹ پر مباحث کیلئے وقت کو گھٹانے کی کوشش کی ہے۔