جاپان میں زلزلے کے جھٹکے

   

ٹوکیو، 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) جاپان کے کوگوشیما صوبہ کے امی اوشیما جزیرہ علاقے میں اتوار کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ماپی گئی ہے ۔ اس حادثے میں کسی طرح کے جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے بتایا کہ جاپان میں کاگوشیما صوبہ کے امی اوشیما جزیرہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ اس حادثے میں اب تک کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔