جب رام مندر بنے گی تو میں سونے کی اینٹ نذر کروں گا: مغل سلطنت کے فرمانروا کے دعویدار حبیب طوسی

,

   

حیدرآباد: مغل سلطنت کے آخری بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی اولاد میں سے ہونے کے دعویدار حبیب الدین طوسی نے اعلان کیا ہے کہ جب کبھی رام مندر تعمیر ہوگی وہ مند ر کیلئے سب سے پہلے اینٹ دیں گے او راس کے ساتھ ایک سونے کی اینٹ بھی نذر کریں گے۔ حبیب الدین طوسی ٹائمس آف انڈیاکو دئے گئے ایک انٹر ویو میں کہا کہ میں صرف سونے کی اینٹ ہی نہیں بلکہ میں پوری اراضی کو مندر کی تعمیر کیلئے حوالہ کردوں گا۔“

انہوں نے مزید بتایا کہ میں اس معاملہ میں پڑنا نہیں چاہتا کہ وہاں مسجد بننے سے پہلے کیاتھا، بعض لوگوں کا خیال ہے کہ وہاں بھگوان رام کی مقام پیدائش ہے، میں ایک سچے مسلمان ہونے کے ناطے میں ان کے ان جذبات کی قدر کرتا ہوں۔“