جلسے میلادالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

   

حیدرآباد 29 ستمبر (راست) کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیراہتمام جلسہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم 30 ستمبر کو بعد نماز عشاء مسجد باغ نرخی چھاؤنی ناد علی بیگ یاقوت پورہ منعقد ہے۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدر کل ہند مرکزی مجلس اہلسنت و جماعت صدارت کریں گے۔ مولانا سید حامدالحسن کلیمی چشتی و قادری کی قرأت ہوگی۔ مسرس سالم چشتی، سید محمد علیم نقشبندی و چشتی اور سید شاہ نور نقشبندی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پیش کریں گے۔ مولانا محمد باقر علی صدیقی چشتی و قادری، جناب مرزا شاہ نواز بیگ قادری صدر استقبالیہ، جناب محمد علی قیصر قادری معتمد استقبالیہ کے خطابات ہوں گے۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری کا صدارتی خطاب ہوگا۔ آخر میں مصطفی جان رحمت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بارگاہ میں صلوٰۃ و سلام اور فاتحہ و دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام عمل میں آئے گا۔
٭ ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے مطابق میلادالنبی ﷺ کی محفل 30 ستمبر بروز جمعہ بعد نماز مغرب تا عشاء مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی بندہ نوازی علیہ الرحمہ، شکر گنج میں مقرر ہے۔ مولانا حافظ سید شاہ کلیم اللہ محمد محمدالحسینی المعروف کاشف پاشاہ بندہ نوازی بعنوان ’’محبت، اطاعت و اتباع رسول ﷺ‘‘ خطاب کریں گے۔ حافظ و قاری محمد عبدالباسط خان نقشبندی افتتاحی کلمات پیش کریں گے۔ سید عبدالقادر نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ محمد بلال کی نعت اور محمد مزمل قادری ترانۂ میلاد پیش کریں گے۔
٭ جشن میلادالنبی ﷺ جامع مسجد زعل سیف سعید عیدی بازار بند ناکہ میں 30 ستمبر کو بعد مغرب مقرر ہے۔ جلسہ کا قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ نعت و منقبت میر صمد علی خان اور عظیم قادری سنائیں گے۔ اس جلسہ سے خطاب مولانا سید معین شرفی شمیمی امام و خطیب مسجد حرا کا خطاب ہوگا۔
٭ عظمت مصطفی ﷺ کانفرنس و بضمن عرس حضرت سید شاہ نورالعلیٰ نقشبندی القادریؒ منعقد ہے۔ باغ قادرالدولہ رین بازار یاقوت پورہ (باغ نقشبند) میں اس کانفرنس کا آغاز مولوی محمد فریدالدین قادری کی قرأت سے ہوگا۔ نعت و منقبت محمد مشتاق، محمد سمیر سنائیں گے۔ خطاب مولانا سید شاہ حسن قادری کا ہوگا۔
٭ عظمت مصطفی ﷺ کانفرنس کا اجلاس 30 ستمبر کو بعد عشاء جامع مسجد نور محمدی وقار نگر بیگم پیٹ میں مقرر ہے۔ مفتی یوسف الدین بغدادی صدقی شاہ، ڈاکٹر عبدالواسع احمد صوفی، مولانا شہباز نقشبندی، ریاض اشرفی، مولانا مفتی محمد غوث عادل، مولانا محمد خضر پاشاہ قادری نقشبندی و دیگر علماء کرام مخاطب کریں گے۔
٭ بزم میلادالنبیؐ کے زیراہتمام بضمن جشن میلادالنبیؐ کے 30 ستمبر کو بعد نماز مغرب مسجد حضرت مولوی محمد زماں خانصاحب شہیدؒ روپ لال بازار میں نور کی برسات کانفرنس کا اجلاس مقرر ہے۔ نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی القادری کریں گے۔ قاری محمد معاویہ علی ملتانی کی قرأت کلام پاک کے بعد قاری محمد حسن اسامہ ملتانی کی نعت ہوگی۔ بعدازاں نگران محفل کے خطبہ استقبالیہ کے بعد معزز مہمان مقرر مولانا سید شاہ ظہیرالدین علی صوفی القادری کا خطاب ہوگا۔