جماعت اسلامی نے مسلمانو ں سے ایس پی ‘ بی ایس پی کو وٹ کی اپیل کی ‘ بی جے پی نے کہاکہ امتناع عائد ہونا چاہئے

,

   

جماعت اسلامی ہند نے رائے دہندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک مکتو ب جاری کیا ہے کہ وہ جب رائے دہی کے لئے جائیں تو ’’ سکیولر پارٹیوں‘‘ کو اپنی حمایت دیں۔ اس اپیل کو بی جے پی اور اس کے ساتھی اداروں کے خلاف مانا جارہا ہے

نئی دہلی۔ لوک سبھا الیکشن میں پہلی مرحلے کی رائے دہی سے پورے اترپردیش میں جماعت اسلامی ہند نے مسلمانوں سے اپیل سے ایس پی‘ بی ایس پی او رآر ایل ڈی کے امیدواروں کو ووٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

جمعرات کے روز مغربی اترپردیش کی اٹھ سیٹوں پر رائے دہی ہورہی ہے ۔ رائے دہی کے پیش نظر جماعت اسلامی ہند نے مسلم رائے دہندوں سے مخاطب ہوکر ایک مکتوب جاری کیا ہے وہ رائے دہی کرنے جائیں تو ’ سکیولر پارٹیوں‘ کو اپنی حمایت دیں ۔ اس اپیل کو بی جے پی اور اس کے ساتھی دلوں کے خلاف مانا جارہا ہے۔

جماعت اسلامی ہند کی اس اپیل پر ماحول بھی گرما گیا ہے ۔ بی جے پی کے سنجیوبالیان نے کہاکہ جماعت اسمالی ہند جیسی تنظیم مذہب کے نام پر ووٹ مانگ رہی ہے۔ ان لوگوں پر تو پابندی عائد کردینی چاہئے۔

سنجیوبالیان مظفر نگر سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار ہیں جہاں آر ایل ڈی سربراہ اجیت سنگھ میدان میں ہیں۔جماعت اسلامی نے ملک کے تمام ریاستوں میں کانگریس اور دیگر ایسے تمام پارٹیوں کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے جو بی جے پی کو اپنی اپنی سیٹوں پر کڑی ٹکر دے رہے ہیں۔

جماعت اسلامی ہند کے سنٹرل یونٹ نے مسلمانوں سے ایسے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے جو غیرفرقہ پرست ہیں اور ہم آہنگی کو بڑھانے کاکام کررہے ہیں ۔

اس کے علاوہ علاقائی یونٹوں نے مسلمانوں رائے دہندو سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے امیدواروں ‘ پارٹیوں اور اتحاد کے حق میں ووٹ دیں جو تقسیم کی سیاست کے خلاف کام کررہے ہیں۔

جماعت اسلامی ہند کے یوپی یونٹ کو صدر محمد نعیم نے کہاکہ ’’ ہم نے سبھی مسلمانوں سے سکیولر پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔

یوپی میں کیونکہ ایس پی او ربی ایس پی کا اتحاد مضبوط موقف میں دیکھائی دے رہا ہے اس لئے ہم یہا ں ان کے امیدوروں کو ہی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے ۔

نعیم نے کہاکہ ایس پی‘ بی جے پی کے علاوہ کانگریس بھی کئی سیٹوں پر مضبوط ہے اور ہم نے اسے بھی ایسی جگہ پر ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔