جمعیۃ اہل حدیث نے تنسیخ دفعہ 370 او راین آر سی کے مودی حکومت کے فیصلو ں کی تائید کا اعلان کیا۔ امیت شاہ سے ملنے کے بعد کیا اعلان

,

   

نئی دہلی: بی جے پی حکومت کو بعض مسلم جماعتوں کی جانب سے ان کے فیصلے جن میں کشمیر سے دفعہ 370منسوخ کرنے اور این آر سی جیسے فیصلوں کی تائید کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی جمعیۃ اہل حدیث کے جنرل سکریٹری مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے مودی حکومت کے فیصلے کشمیر سے دفعہ 370منسوخی اور این آر سی جیسے فیصلوں کی تائید کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان ہفتہ کے روز بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے جمعیۃ اہل حدیث کے ایک وفد کی ملاقا ت کے بعد کیا۔ مسلم مرر میں یہ خبر شائع ہوئی۔ اس سے قبل جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولاناقاری محمد عثمان منصور پوری اور مولانا محمود مدنی نے پہلے ہی ان دونوں مسائل پر تائید کرنے کااعلان کرچکے ہیں ۔

http://muslimmirror.com/eng/now-the-largest-salafi-group-declares-its-support-to-modi-govt-on-kashmir-and-nrc/http://muslimmirror.com/eng/now-the-largest-salafi-group-declares-its-support-to-modi-govt-on-kashmir-and-nrc/

لیکن اس دفعہ اہل حدیث جماعت نے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے پریس نوٹ میں بتایا گیا کہ جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کر کے مختلف مسائل پر بات چیت کی گئی۔ اس وفد کی صدارت صدر جمعیۃ علماء ہند قاری مولانا عثمان منصور پوری نے کی۔ان کے جمعیۃ کے جنرل سکریٹری مولانا محمودمدنی اور جمعیۃ اہل حدیث الہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی بھی شامل تھے۔ اس موقع پر مولانا اصغر امام سلفی مہدی نے وزیر داخلہ امیت شاہ سے کہا کہ ہم بیٹھ کر بات چیت کرنے کی حامی ہیں۔ اس موقع پر اقلیتوں کے کئی مسائل پر گفتگو کی گئی۔ امیت شاہ نے کہا کہ ہم مسلم وفد کے بات چیت کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔