جموں و کشمیر کے طلبہ کا احتجاج ، عیدالاضحی کے طعام کا بائیکاٹ

   

حیدرآباد ۔ /11 اگست (سیاست نیوز) آرٹیکل 370 کی برخواستگی کے خلاف یونیورسٹی آف حیدرآباد کے جموں و کشمیر اسٹوڈنٹ اسوسی ایشن نے عیدالاضحی کے موقع پر سرکاری طعام کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کشمیر کے طلباء کے اسوسی ایشن نے کشمیر میں اچانک دستور ہند کو نافذ کرنے اور حکومت کے فیصلہ کے خلاف احتجاج درج کروایا تھا جس کے بعد یونیورسٹی کے احاطہ میں امتناعی احکامات نافذ کئے گئے تھے ۔ جموں و کشمیر طلباء نے وادی میں انٹرنیٹ سرویسیس کو اور موبائیل فون کی سہولتوں کو روکنے پر بھی احتجاج درج کروایا تھا۔