جنرل راوت کا ہیلی کاپٹر حادثہ خراب موسم میں پائلٹ سے غلطی ہوگئی

   

نئی دہلی : پائلٹ کی غلطی ہیلی کاپٹر کے حادثہ کا سبب بنی جس کے نتیجہ میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی گذشتہ ماہ موت ہوگئی، اس معاملہ کی تحقیقات کرنے والی انکوائری ٹیم کے ابتدائی نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر بادلوں میں گھر چکا تھا اور موسم پرواز کیلئے ناسازگار ہوچلا تھا۔ تحقیقاتی ٹیم نے فلائیٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکاڈر کا تجزیہ کیا اور تمام دستیاب گواہوں سے پوچھ تاچھ بھی کی تاکہ حادثہ کے ٹھیک ٹھیک سبب تک پہنچا جاسکے۔ ملک کے سرکردہ ہیلی کاپٹر پائلٹ ایر مارشل مانویندر سنگھ کی قیادت میں تینوں خدمات کی کورٹ آف انکوائری جاری ہے۔ اپنی ابتدائی تحقیقات کے بعد کورٹ آف انکوائری نے حادثہ کے سبب کے بارے میں معلومات فراہم کئے ہیں۔