جنوبی ہند میں بی جے پی کو صرف 10 نشستیں ملیں گی : کے سی آر

,

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے کہا کہ جنوبی ہند میں بی جے پی کو صرف دس لوک سبھا حلقوں پر کامیابی حاصل ہوگی ۔ مرکز میں تشکیل حکومت کے لیے بی جے پی کے زیر قیادت این ڈی اے اور کانگریس کے زیر قیادت یو پی اے کو اکثریت حاصل نہیں ہوگی ۔ حکومت کی تشکیل میں علاقائی جماعتوں کا اہم رول رہے گا ۔ پرگتی بھون میں ٹی آر ایس کے سینئیر قائدین کے ساتھ اجلاس طلب کرتے ہوئے کے سی آر نے انہیں یہ بات بتائی ۔ چیف منسٹر نے یہ بھی کہا ہے کہ سوائے حیدرآباد کے ماباقی تمام 16 حلقوں پر ٹی آر ایس کو کامیابی حاصل ہوگی ۔۔