جوکووچ کو امریکہ میں داخلہ کی اجازت نہیں ملی میامی اوپن نہیں کھیل سکیں گے

   

واشنگٹن: عالمی نمبر ایک مرد ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ امریکہ کے فلوریڈا میں منعقد ہونے والے اے ٹی پی ٹورنامنٹ میامی اوپن میں نہیں کھیلیں گے ۔ اس بات کی تصدیق منتظمین نے ہفتے کے روز کی۔ دراصل جوکووچ نے کووڈ سے بچاؤ کا ٹیکہ نہیں لگوایا ہے ، جس کی وجہ سے انہیں امریکہ میں داخلہ نہیں مل رہا ہے ۔ اس سے قبل جوکووچ نے کیلیفورنیا میں 6 مارچ سے 19 مارچ تک ہونے والے انڈین ویلز سے بھی اپنا نام واپس لے لیا تھا۔امریکی پالیسیوں کے مطابق کورونا ویکسین کے بغیر کسی شخص کو امریکہ میں داخلہ نہیں دیا جاتا۔ جوکووچ نے امریکی حکام سے انہیں خصوصی داخلہ کی درخواست کی تھی، لیکن ان کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ میامی اوپن کا انعقاد 21 مارچ سے 2 اپریل تک ہونا ہے ۔