جھارکھنڈ کے مولانا عطااللہ کا قتل

,

   

نعش جلادی گئی۔مدھیہ پردیش کی واردات میں بجرنگ دل ملوث !
نئی دہلی : مدھیہ پردیش کے شہڈول ضلع میں 26 ستمبر کو جنگلاتی علاقہ سے مولانا عطاء اللہ قاسمی کی نعش جھلسی ہوئی حالت میں دستیاب ہوئی۔ اس دوران جامعہ ٹائمز نے ٹویٹ کیا اور لکھاکہ جھارکھنڈ کے متوطن مولاناقاسمی کو بجرنگ دل کے کارکنوں نے جلا کر جنگل میں پھینک دیا۔ عطاء اللہ قاسمی جھارکھنڈ کے پلامو ضلع کے رہنے والے تھے۔وہ 21 ستمبر سے لاپتہ تھے اور انہیں آخری بار اپنے جاننے والے کی موٹرسائیکل پر شہڈول ضلع کے گاؤں پدمنیا کی طرف جاتے دیکھا گیا تھا۔ اگلے دن تھانہ گوہپارو میں عطاء اللہ کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی۔ 26 ستمبر کو شہڈول کے سنگھ پور تھانے کے تحت گائوں پدمنیا کے جنگل میں عطا اللہ کی ادھ جلی لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے اس معاملے میں شیوشنکر یادو نامی شخص کو گرفتار کیا ۔ پولیس نے کہا کہ شیوشنکر (28 سال) نے پوچھ گچھ کے دوران اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔ مجرم نے بدلہ لینے کے لئے عطاء اللہ کو قتل کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں مقتول پر الزام لگاتے ہوئے ان کی کردار کشی کی جارہی ہے۔