جھڑپ میں زخمی فلسطینی نوجوان جانبر نہ ہوسکا

   

غزہ سٹی ۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) غزہ سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تین دن قبل ہوئی ایک جھڑپ میں نوجوان فلسطینی شدید طور پر زخمی ہوا تھا، وہ آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ ساحلی انکلیو کی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی جس کے ترجمان اشرف القدریٰ نے بتایا کہ 14 سالہ عبدالرؤف صالح آج اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا جو جمعہ کے روز جبیلیہ میں ایک جھڑپ کے دوران اسرائیلی فورسیس کے ہاتھوں زخمی ہوگیا تھا۔ یاد رہیکہ غزہ ۔ اسرائیل سرحد پر گذشتہ سال مارچ سے فلسطینی مسلسل احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں جو ہفتہ میں کم سے کم ایک بار ضرور منظم کئے جاتے ہیں جو کبھی کبھی تشدد کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔ ان کا یہ مطالبہ ہیکہ ان کے جو ارکان خاندان اپنے مکانات چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے انہیں دوبارہ اپنے مکانات میں واپس آنے کی اجازت دی جائے جبکہ اسرائیل پرتشدد واقعات کیلئے غزہ سٹی کے اسلامی حکمراں حماس کو موردالزام ٹھہراتا آیا ہے۔