جیش نے پاکستان اور آئی ایس آئی کی مدد سے کیا پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ: فوج

,

   

پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ رشید غازی کی موت کی تصدیق فوج نے کر دی ہے۔ فوج نے بتایا ہے کہ جیش نے پاکستان اور آئی ایس آئی کی مدد سے پلوامہ میں حملہ کیا ہے۔ لیفٹننٹ کرنل کے جے ایس ڈھلن نے بتایا کہ ہندستانی فوج نے 100 گھنٹے سے بھی کم وقت میں پلوامہ کا بدلہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر وادی میں جو بھی دہشت گرد گھسے گا اسے مار گرایا جائے گا۔ فوج نے طے کیا ہے کہ جو بندوق اٹھائے گا اسے مارا جائے گا۔ کشمیر میں جیش  کے سارے ٹاپ دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔

جانچ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ جیش محمد کے دہشت گردوں نے پٹھو بیگ سے آر ڈی ایکس کو ہندستان کے اندر تک پہنچایا تھا۔ اس حملے کو انجام دینے کیلئے چھ دہشت گرد ہندستان میں گھسے تھے اور انہوں نے حملے کی پوری سازش رچی تھی۔ حملے کو انجام دینے کیلئے جس گاڑی کا استعمال کیا گیا تھا اس کا چیچس نمبر بھی مٹانے کی کوشش کی گئی تھی۔ جانچ میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دہشت گردوں کے پاس اب بھی 20 کلو کے قریب  آر ڈی ایکس موجود ہے جسے وہ کبھی بھی حملے میں استعمال کر سکتے ہیں۔

جانچ سے معلوم ہوا ہے کہ اتنے بڑے دھماکے کو کرنے کیلئے آر ڈی ایکس کو کئی مہینوں پہلے ہی ہندوستان لایا گیا ہوگا اور حملے والے دن اسے 5 سے 7 کلو میٹر کی دوری پر ہی اسے تیار کیا گیا ہوگا۔ سینئر ایکسپرٹ نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں تقریبا 50۔70 کلو گرام آر ڈی ایکس کا استعمال کیا گیا تھا تاکہ 100۔300 کلوگرام صلاحیت والی چیز کو ختم کیا جا سکے۔