جے ڈی (یو) کے مودی کابینہ سے باہر آنے کے بعد نتیش کمار نے کی وضاحت”ہم ایک ساتھ ہیں‘ مایوس نہیں ہیں“۔

,

   

اے این ائی کی خبر کے مطابق پارٹی کے مرکز میں کابینہ سے باہر آنے کے بعد جمعہ کے روز بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار نے اپنے اس بات کو دوبارہ دہرایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد کے ان کی جنتا دل (یونائٹیڈ) بہت زیادہ قریب ہے۔

یہ فیصلہ اس وقت کیاگیا ہے جب بہار کی برسراقتدار پارٹی کو صرف ایک وزراتی کرسی دی گئی ہے۔

تاہم نتیش کمار نے پی ٹی ائی کی خبر کے مطابق اس بات پر زوردیا کہ یہ اتحاد ی پارٹیوں کو مثبت نمائندگی دی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ ”جے ڈی (یو) کے قومی صدر کی حیثیت سے‘ میں یہ آپ کو بتادینا چاہتاہوں کہ مستقبل میں جے ڈی (یو) کے کابینہ میں شامل ہونے کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوگا۔

کمار نے رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ”جب مجھ سے کہاگیا کہ جے ڈی (یو) کو ایک وزراتی کرسی دی جائے گی‘ میں نے کہا ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے مگر میں اپنی پارٹی کو بتادوں گا۔

میں نے سب سے استفسار کیا‘ جب ہم ساتھ ہی تو اس میں کوئی علامتی حصہ داری کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم ایک ساتھ ہیں اور مایوس نہیں ہیں“۔

جس وزرات کی پیشکش کی گئی ہے اس سے علاقائی پارٹی مبینہ طور پر خوش نہیں ہے۔ تاہم کمار نے وضاحت کردی ہے کہ ان کی پارٹی نے کسی وزرات کا استفسار نہیں کیاہے۔

انہو ں نے کہاکہ ”میں نے اخبارات میں خبریں دیکھیں ہیں کہ میں نے تین وزراتوں کی مانگ کی ہے۔ یہ جھوٹ ہے“۔

انہوں نے کہاکہ ”ہم نے کسی وزرات کے لئے نہیں کہا ہے“۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے حلف لینے کے لمحے سے قبل بھی جمعرات کے روز نتیش کمار نے واضح کردیاتھا کہ ان کی پارٹی کو کسی وزرات کی ضرورت نہیں ہے۔

لوک سبھا الیکشن کے نتائج23مئی کو منظرعام پر آنے کے بعد کمار نے اشارہ دیا کہ تھا وہ نئی حکومت میں شامل ہونے جارہے ہیں