ج18جنوری کو عیدگاہ بلالی میں جلسہ عام ، 24 جنوری کو یوم عہد

   

ہم فارم نہیں بھریں گے
این آر سی ، این پی اے اور سی اے اے کے خلاف احتجاج میں شدت، جے اے سی کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : کل شام جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ایک اجلاس این آر سی اور شہریت ترمیم قانون کے خلاف جدوجہد کے لیے جناب محمد مشتاق ملک کنوینر کی زیر نگرانی منعقد ہوا ۔ جس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا کہ 24 جنوری 2020 بروز جمعہ تلنگانہ ، آندھرا اور کرناٹک کے کچھ اضلاع میں نماز جمعہ کے خطبہ کے بعد یوم عہد منایا جائے ۔ جس میں مسلمانوں سے عہد لیا جائے گا کہ وہ این پی آر کا کوئی فارم داخل نہیں کریں گے ۔ مکمل بائیکاٹ کریں گے ۔ اس مہم کا نام ’’ ہم فارم نہیں بھریں گے ‘‘ دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ شہر حیدرآباد میں 15 دن روزانہ صبح اور شام فلاش پروٹسٹ Flash Protest منظم کیا جائے گا شہر میں مختلف مقامات پر 50 اراکین جوائنٹ ایکشن کمیٹی یہ احتجاج منظم کرے گی ۔ اس کے لیے ایک علحدہ کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں وکلاء کے بشمول دیگر افراد جیسے امین ، شکیل ، عمران ، شہباز علی خاں ، شاکر مرزا ، علی ، عبدالستار مجاہد ، محمد اسماعیل نقشبندی ، جلال الدین ، اکبر الدین پرویز ، وسیم ، شہاب الدین شامل ہیں جو شہر میں احتجاجی پروگرام کو روبہ عمل لائیں گے ۔ اس کے علاوہ 18 جنوری کو عیدگاہ بلالی پر جلسہ عام بڑے پیمانے پر منعقد ہوگا ۔ جس کے لیے مسرس عثمان ، امجد اللہ خاں خالد ، ایم اے غفار ، ایم اے عظیم ، فضل الدین پر مشتمل کمیٹی کام کرے گی ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں شامل تمام جماعتیں اپنے اپنے طور پر گروپ تشکیل دیں گے اور ایک ماہ تک راست عوامی رابطہ کا کام کرے گی اور عوام میں ان کالے قوانین کے تعلق سے بیداری پیدا کی جائے گی کہ وہ فارم نہیں بھریں گے ۔ جناب محمد مشتاق ملک نے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات پر کہا کہ کسی بھی قسم کی مدد کے لیے دفتر سے ربط کریں دوپہر 2 تا 9 بجے شب تک وکلاء کی ٹیم مدد کرے گی ۔ جناب مسعود خاں ایڈوکیٹ کی نگرانی میں مختلف ایڈوکیٹس جیسے مسرس عظیم ، عمران ، شعیب ، مجاہد الرحمن شامل ہیں ۔ ملین مارچ اور اس کے بعد کے حالات پر اجلاس میں تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔ مولانا نصیر الدین امیر وحدت اسلامی ، جناب سلیم الہندی ، جناب فضل الدین ایم پی جے ، جناب امجد اللہ خاں خالد ، ایم بی ٹی ، جناب اے کے امین انصاری ، جناب شیخ محمد صوفی ، ڈاکٹر آصف عمری جمعیت اہلحدیث ، جناب عثمان محمد خاں انسان فاونڈیشن ، جناب محمد نصر اللہ ویلفیر پارٹی ، جناب عبدالستار مجاہد مسلم لیگ ، جناب مسعود خاں ایڈوکیٹ ، جناب ایم اے غفار نائب صدر شبان ، جناب شکیل ایڈوکیٹ ، جناب محمد عظیم الدین ، مولانا خالد علی خاں شبان ، جناب شاکر بیگ ، جناب عقیل احمد انصاری امام کونسل ، جناب فرید الدین بی ایس پی ، جناب مرزا ایم بیگ سماج وادی پارٹی ، جناب خاں شہباز علی خاں ، مہدویہ قومی مومنٹ ، جناب ایم منان ، انصاف ، جناب سید محمد علی انصاف ، جناب عمران ایڈوکیٹ ، آئی ایچ او ، جناب عبدالصبور اسکول فاونڈیشن ، محمد جمیل اصلاح المسلمین ، جناب جلال الدین ظفر یوتھ ویلفیر تلنگانہ او ایس آئی ایچ او گروپ ، مفتی عبدالفتح سبیلی ، جناب فاتح عالم خاں معتمد مسجد کوٹلہ احسان اللہ خاں ، جناب سلیم پاشاہ عثمانیہ یونیورسٹی ، جناب رشید الدین میوا ، ڈاکٹر کمار بام سیف ، جناب مجاہد تلنگانہ جنا سمیتی و دیگر کارکنان نے شرکت کی ۔۔