حجاب زیب تن کرنے پر اے آر رحمن کی اور ان کی صاحبزادی خدیجہ کو ٹرولز نے نشانہ بنایا۔

,

   

آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار کا ناقدین کو منھ توڑ جواب‘خدیجہ نے بھی ٹرلوز کو آرے ہاتھوں لیا‘ کہاباشعود ہوں اور مجھے لباس منتخب کرنے کا حق ہے اور میںیہی کررہی ہوں

ممبئی۔آسکر اور گریمی ایوار ڈ یافتہ موسیقی کارر اے آر رحمن کی صاحبزادی کے حجاب زین تن کرنے پر ٹرولز نے سوشیل میڈیا پر منفی پروپگنڈہ کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنانا شروع کردیا ہے ۔

صرف یہی نہیں بلکہ اے آر رحمن کے ٹوئٹر ہینڈل پر بھی اے آر رحمان اور ان کی صاحبزادی کے خلاف گندی زبان کا استعمال کرتے ہوئے انہیں برا بھلا کہاگیا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ اے آر رحمن کی فلم ’سلم ڈاگ ملینیر‘ کے آسکر ایوارڈ جیتنے کے دس برس کی تکمیل پر ایک تقریب منعقد کی گئی تھی ۔

YouTube video

اس دوران جب ان کی صاحبزادی خدیجہ کو اسٹیج پر مدعو کیاگیا تو انہو ں نے باحجاب رہتے ہوئے اپنے والد کا انٹرویو کیا۔ تاہم اس تقریب کے بعد مائیکر بلاگینگ ویب سائیڈ ٹوئٹر پر ٹرولز نے خدیجہ کے لباس کی وجہہ سے ان کے والد اے آررحمن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

چند مسلم دشمن ذہنیت والے ٹرولز کا کہناتھا کہ یہ حجاب ان کے والد نے انہیں زبردستی پہنایا ہے اور تصویر بناکر اس اسے آزادی انتخاب کا نام دیا ۔

تاہم بہت سے ایسے افراد بھی ہیں جنھوں نے اپنی مرضی کا لباس اور برقعہ پہننے کے خدیجہ کے فیصلے کا خواب سراہا۔

ٹوئٹر ی تنقید کو بالائے طاق رکھتے ہوے اے آر رحن نے اپنے گھر کی خواتین کی مکیش امبانی کی اہلیہ نتیا امبانی کے ساتھ تصوئیرشیئر کی ۔

اس ٹوئٹ میں اے آر رحمن کی بیٹی خدیجہ حجاب میں ہی موجود تھیں۔ جبکہ ان کی دوسری بیٹی نے حجاب زین تن نہیں کررکھا تھا۔

اس پوسٹ میں معروف موسیقار نے ’ پسند کی آزادی‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ٹرولز کا جواب دیا۔

دوسری جانب اے آر رحمن کی صاحبزادی نے فیس بک پر اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب بھی دیا۔انہوں نے اپنے جواب میں لکھا کہ’کچھ لوگ میرے بارے میں تبصرہ کررہے ہیں اور اس حجاب کو میرے والد کی جاب سے میرے زبردستی قراردے رہے ہیں ‘

تاہم میں انہیں صرف اتنا جواب دینا چاہوں گی کے میرے والدین کا میرے حجاب کے انتخاب سے کوئی تعلق نہیں ہے‘۔

خدیجہ نے مزیدکہاکہ پردہ اختیار کرنا میری ذاتی خواہش ہے جسے میں نے عزت کے ساتھ قبول بھی کیاہے کیونکہ میں ایک باشعور بالغ لڑکی ہوں اور اپنی زندگی میں(اچھے فیصلوں)کے انتخاب کے بارے میں جانتی ہوں۔