حج کی اجازت حفاظتی ویکسینیشن کی تکمیل سے مشروط

   

ریاض : سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی کی خاطر اجازت نامے کے اجراء کے لیے حفاظتی ٹیکوں اور ویکسینیشن کی تکمیل لازمی شرط ہے۔ یاد رہے کہ سال 1444ھ کے لیے حج اجازت ناموں کا اجرا 15 شوال سے شروع ہوگا۔وزارت حج کے “کیئر فار بینیفیشریز” اکاؤنٹ نے’ٹویٹر‘ کے ذریعے اس سلسلے میں ایک شہری کے استفسار کے جواب میں کہا کہ “حج کے موسم کے آغاز سے 10 دن پہلے ویکسینیشن اورحفاظتی ٹیکہ جات کے کورس کی تکمیل لازمی ہے۔دوسری جانب وزارت حج نے واضح کیا کہ (نسک) پلیٹ فارم میں رجسٹریشن کے لیے براہ کرم حج پرمٹ کی قسم کا انتخاب کریں،ایک ایسکارٹ شامل کریں اورایسکارٹ ڈیٹا کو مکمل کریں-وزارت حج نے مزید کہا کہ حرمین شریفین میں نماز ادا کرنے کے لیے اجازت نامہ محفوظ رکھنا ضروری نہیں ہے بشرطیکہ کوئی شخص کرونا سے متاثر نہ ہو یا کرونا وائرس سے متاثرہ کسی کے ساتھ رابطے میں نہ رہا ہو۔