حسن علی خاں فرضی پاسپورٹ کیس میں بری

,

   

حیدرآباد۔/18 جولائی، ( سیاست نیوز) پونے سے تعلق رکھنے والے گھوڑوں کی افزائش کے کاروبار کرنے والے تاجر سید حسن علی خان عرف حسن علی خان کو نامپلی میٹرو پولیٹن کورٹس نے فرضی پاسپورٹ معاملہ میں بری کردیا۔ حسن علی خان کے خلاف 17ستمبر 2011 کو حیدرآباد کی سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس پولیس ) نے فرضی پاسپورٹ حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور 2015 میں ان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔ اس وقت کے حیدرآباد کے ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈاکٹر کے سریکھر ریڈی نے حسن علی خان کے خلاف شکایت درج کروائی تھی اور ان کے خلاف انڈین پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ حسن علی خان کو منی لانڈرنگ کے الزام میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور پونے پولیس نے بھی گرفتار کیا تھا۔ نامپلی کریمنل کورٹ کی 12ویں ایڈیشنل میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے حسن علی خان کو آج الزامات سے بری کردیا۔ حسن علی خان جو طویل عرصہ سے علیل ہیں انہیں پونے سے حیدرآباد بذریعہ ایمبولنس لایا گیا اور وہیل چیر پر انہیں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔