حشش آئیل فروخت کرنے والی ٹولی بے نقاب، ایک شخص گرفتار، دوسرا مفرور

   

حیدرآباد : /29 ستمبر (سیاست نیوز) حشیش آئیل کو فروخت کرنے والی ایک ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی مفرور بتایا گیا ہے ۔ کمشنر ٹاسک فورس ساوتھ زون پولیس نے عابڈس پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 22 سالہ کنڈا مناراؤ ساکن وشاکھاپٹنم کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے حشیش آئیل کو 354 بوتلوں کو ضبط کرلیا جس کی مالیت 18 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ جبکہ اس کا ساتھی انورسنگھ عرف مہندر سنگھ عرف دولوپ سنگھ ساکن وجے واڑہ مفرور بتایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق کنڈامناراؤ وشاکھاپٹنم میں زراعت کرتے ہوئے زندگی بسر کررہا تھا ۔ اس کی پہچان منشیات کا کاروبار کرنے والے انورسنگھ سے ہوئی اور دونوں نے منصوبہ تیار کرتے ہوئے حشیش آئیل فروخت کرنا شروع کیا ۔ پڑوسی ریاستوں میں حشیش آئیل کو زائد قیمت پر فروخت کرنے کے منصوبہ کے تحت یہ دونوں اپنی غیر سماجی سرگرمیاں چلارہے تھے ۔ اس منصوبہ کے تحت مناراؤ حشیش آئیل کیساتھ حیدرآباد پہونچا اور خفیہ اطلاع کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ۔ ع