حمایت ساگر کے 4 دروازے دوبارہ کھول دیئے گئے

,

   

حیدرآباد۔ حمایت نگر کی تاریخ میں شاید پہلی مرتبہ دروازوں کو اندرون 12 گھنٹے پانی کے اخراج کیلئے دوبارہ کھولنے کی نوبت آئی۔ پانچ دن قبل موسلادھار بارش کے سبب حمایت ساگر کے لبریز ہوجانے پر حکام نے حمایت ساگر کے 14 دروازے کھولتے ہوئے 40 ہزار کیوزکس پانی کے اخراج کو یقینی بنایا تھا۔ حمایت ساگر کی مکمل سطح آب 1763 فیٹ ہے جو دوبارہ پُر ہوچکی ہے جس کی وجہ سے حکام نے 12 گھنٹے کے اندر 4 دروازوں کو دوبارہ کھولتے ہوئے موسی ندی میں پانی خارج کیا ہے۔ عثمان ساگر کی سطح کے متعلق حکام نے بتایا کہ سطح مکمل ہونے کی صورت میں عثمان ساگر ( گنڈی پیٹ ) کے دروازوں کو بھی کسی بھی وقت کھولا جاسکتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حمایت ساگر اور عثمان ساگر کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں بھی مسلسل بارش کے سبب دونوں ذخائر آب کی سطح میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔