حکمراں ٹی آر ایس پارٹی کے منہ پر طمانچہ ، بنڈی سنجے

,

   

حیدرآباد ۔ ریاستی بی جے پی صدر بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے نتائج حکمراں ٹی آر ایس پارٹی کے چہرے پرطمانچہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ نتائج دیکھنے کے بعد ٹی آر ایس کو کچھ شرم آنی چاہئے ۔ انہوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے ہائی کورٹ سے اظہار تشکر کیا جس نے ریاست کی الیکشن کمیشن کو ہدایت دی تھی کہ وہ صرف تیر کے نشان والے بیالٹ پیپرس کی ہی گنتی کرائے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ کے فیصلوں سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا ۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کے بعد ریاستی حکومت کی سازشیں ناکام ہوگئی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں بی جے پی کی پہلی اخلاقی جیت ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کو اب اقتدار پر برقرار رکھنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔