حیدرآباد۔اسپتال کے خلاف کویڈ مثبت ڈاکٹر نے لگائی سنسنی خیز الزامات۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔ایک عورت نے ایک دن کے لئے 1.15لاکھ روپئے کے بل کی عدم ادائی پر ہفتہ کے روز اسپتال میں محروس کرلئے جانے کا الزام عائد کیاہے۔

گورنمنٹ فیور اسپتال میں ڈاکٹر کے طور پر خدمات انجام دینے والی مذکورہ عورت کو سولہا دن قبل کویڈ19کی جانچ میں مثبت پایاگیاتھا۔

YouTube video

کویڈ مریض کی طرف سے الزامات
اے این ائی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سلطانہ نے کہاکہ ”میں خود کا گھر میں اس وقت علاج کرلیاتھا جب علامتوں میں شدت نہیں تھی۔

یکم جولائی کے روز جب سانس لینے میں دشواری پیدا ہوئی تو میں چادرگھاٹ کے تھومبے اسپتال میں داخل ہوگئی تھی۔

میں اسپتال میں صرف ایک روز ہی روکی اور 2جولائی کو مجھ سے کہاگیاتھا کہ 40,000روپئے کی رقم جمع کرائیں۔

بعد میں 1.15لاکھ کا بل مجھے تھما دیاگیا اور جب میں نے بل کے متعلق استفسار کیا اور ڈسچارج چاہاتو انہوں نے مجھے محروس کرلیاتھا“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اتوار کے ابتدائی ساعتوں میں 1.3لاکھ روپئے کی ادائیگی کے بعد انہیں ڈسچارج کیاگیاتھا

پولیس۔ عورت کو محروس نہیں کیاگیا
تاہم انسپکٹر چادرگھاٹ ستیش نے کہاکہ عورت کو محروس نہیں کیاگیاتھا۔انہوں نے مزیدکہاکہ”ہم اسپتال میں نصب تمام سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی ہے۔

کوئی مقدمہ درج نہیں کیاگیاہے“۔

اسپتال کا الزامات سے انکار
مریض کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مذکورہ اسپتال نے کہاکہ اسپتال میں داخل ہونے کے بعد سے مذکورہ عورت ڈاکٹرس سے کوئی تعاون نہیں کررہی تھیں۔

انہوں نے الزام لگایاکہ وارڈ میں اندر سے خود کو عورت نے بند کرلیاتھا

YouTube video

اسپتال کے ڈاکٹرس میں سے ایک ڈاکٹر عبدالسلیم نے کہاکہ مریض کو قبل ازوقت ہی اسپتال کے چارجس کے متعلق بتایاگیاتھا

ایٹلہ راجندرکا مشورہ
ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہونے کے بعد مذکورہ ہلت منسٹر تلنگانہ اسٹیٹ ایٹلہ راجندرا نے کویڈ مریضوں کو مشورہ دیاکہ وہ این ائی ایم ایس اسپتال کو جائیں۔