حیدرآباد: راج بھون کے 48 اسٹاف ملازمین کوویڈ۔19 سے متاثر۔ پولیس اہلکار بھی شامل

,

   

حیدرآباد(تلنگانہ): تلنگانہ راج بھون کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ راج بھون کے 48 افراد کوویڈ۔19 سے مثبت پائے گئے ہیں۔ جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندارراجن کا بھی کورونا کا ٹسٹ کیا گیا جس میں ان کی رپورٹ منفی پائی گئی۔ پریس نوٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 395افراد میں سے 347 افراد کی منفی رپورٹس آئی ہیں جبکہ 28 پولیس اہلکارکوویڈ۔19 سے متاثر پائے گئے ہیں۔ انہیں فوری آئسولیشن منتقل کردیا گیا ہے۔

راج بھون کے 10 سکیوریٹی اسٹاف اور ان کے 10 افراد خاندان بھی کوویڈ۔19 سے مثبت پائے گئے ہیں۔ یہ 20 افراد کو ایس آر نگر کے گورنمنٹ آیورویدا ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔