حیدرآباد: غیر قانونی طور پر آئی پی ایل ٹکٹس فروخت کرنے کے جرم میں تین گرفتار 

,

   

حیدرآباد: آئی پی ایل میچ کی ٹکٹس غیر قانونی طور پرفروخت کرنے جرم میں ٹاسک فورس پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتاری کی کارروائی اسمبلی میٹرو اسٹیشن پر عمل میں آئی ۔ تفصیلا ت کے مطابق رنجیت کمار، آر ورون کمار، ایس راہل چیری ان تینو ں کی عمریں انیس سا ل بتائی گئی ہے۔ انہیں اسمبلی میٹرو اسٹیشن پر اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ آئی پی ایل میچس کی ٹکٹیں غیر قانونی طور پر زائد رقم میں فروخت کررہے تھے ۔

پولیس نے ان کے پاس سے تین موبائل فون اور 37,500روپے نقد رقم ضبط کرلی ۔ بعد ازاں ٹاسک فورس پولیس نے انہیں سیف آباد پولیس کے حوالہ کردیا ۔