حیدرآباد :لوک سبھا انتخابا ت کے پیش نظر سخت بندوبست : ایڈیشنل ڈائریکٹر آف پولیس کا بیان 

,

   

حیدرآباد :لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر پولیس حیدرآباد نے سخت بندوبست کیا ہوا ہے ۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے ۔ مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا جارہا ہے ۔ تاکہ یہ الیکشن پر سکون پاک وشفاف طریقہ سے انجام تک پہنچے ۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس لاء اینڈ آر ڈر جتندر نے کیا ۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ نکسلائٹس سے نمٹنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے اس الیکشن کو پاک و شفاف طریقہ سے بنانے کے لئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حساس علاقوں میں پولیس تعینات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر آف پولیس جتندر نے مزید کہا کہ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی ۴۰۵؍ فلائنگ اسکواڈ تشکیل عمل لائی گئی ہے ۔

انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تاحال 8,394 اسلحہ جمع کروادئے گئے ہیں ۔ ہم نے کانگریس امیدوار ریونت ریڈی کو 4+4سیکوریٹی فراہم کی ہے ۔ اگر کوئی لیڈر اپنی حفاظت کے لئے سیکیویٹی کے درخواست دے گا تو ہم انہیں سیکوریٹی فراہم کریں گے ۔