حیدرآباد میں انگی پتھ کے خلاف احتجاج‘ ایک کی موت‘کئی زخمی‘ پریشان کن حالات

,

   

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر کئی نوجوانوں نے مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کی مذمت میں احتجاجی مظاہرے پیش کئے ہیں
حیدرآباد۔ سکندرا ٓباد ریلوے اسٹیشن سے منظرعام پر آنے والے نظارے ناقابل یقین ہیں۔

کیونکے جھلسی ہوئی حالات گاڑیاں پڑیوں پر پڑی ہیں‘ نوجوان اکٹھا ہوکر بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کی مذمت میں اپنی آواز بلند کررہے ہیں۔


شہر کے مختلف اور اہم ریلوے اسٹیشنوں پر ان واقعات کے بعد چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔ ایک وقت ایسا بھی آیاجب مظاہرین نے پتھر بازی کرتے ہوئے اپنے کشیدہ ماحول میں شدت پیدا کردی۔


گولی چلی‘ لاٹھی چارج ہوا‘ افرتفری۔ اسٹوڈنٹس
رپورٹر سے بات کرتے ہوئے مظاہرین میں سے ایک نے اپنی شناخت ظاہر کرنے کی خواہش پر کہاکہ پولیس کی بھاری تعیناتی کے جواب میں پتھراؤ کیاگیا ہے۔

مظاہرہ برہم نوجوان نے استفسار کیاکہ ”ملک بھر میں اگنی پتھ کے خلاف احتجاج ہورہے ہیں۔ تاہم گولیاں صرف تلنگانہ میں ہی کیوں چلی ہیں۔ ایک فرد کی موت ہوگئی ہے۔ اس کا ذمہ دار کون ہے“۔

اس نے مزیدکہاکہ ایک وقت تک کے لئے مذکورہ گروپ پرامن احتجاج کررہا تھا۔ اس نے مزید کہاکہ ”جب پولیس نے ہمیں لاٹھیوں سے پیٹنے کا فیصلے کیا تو ہم نے اپنی دفاع میں پتھر اٹھائے“۔

ایک او ربرہم اروند مظاہرین کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ”ہمیں ٹی آر ایس‘ کانگریس سے کچھ اختلاف نہیں ہے۔ صرف بی جے پی کو اس کا ذمہ دار ٹہرایا جانا چاہئے جس نے اس اسکیم کو پیش کیاہے۔

بنڈی سنجے(بی جے پی ریاستی صدر)وہ ٹی آر ایس اور کانگریس پر تنقید کررہے ہیں مگر اس مسئلہ پر زبان نہیں کھولی ہے“۔ اروندکی تقریر کے ساتھ تمام مظاہرین نے نعرہ لگایا’بی جے پی خبردار“ یہ اس بات کااشارہ ہے کہ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مظاہروں کی شروعات ہوگئی ہے۔

اروند نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور استفسار کیاکہ مظاہرین پر گولیاں چلانے کے احکامات کس نے دئے ہیں۔


اسٹوڈنٹس احتجاج کس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں؟
مظاہرین کے لئے فکر کی بات یہ ہے کہ (محدود ملازمت) تک محض چار سال کی خدمات لئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ لازمی ریٹائرمنٹ وہ بھی بغیر پنشن او ردیگر فوائد کے ان کا ریٹائرمنٹ لازمی ہے۔

طلبہ کی مانگ ہے کہ ہمیشہ کی طرح آرمی نکالی جائے اور اگنی پتھ سے دستبرداری اختیار کی جائے۔ حیدرآباد میں تنہا‘ منتخب ایم ایم ٹی ایس ٹرینیں‘ تمام میٹرو اسٹیشن اورساوتھ سنٹرل ریلویز(ایس سی آر) کی متعدد ٹرینوں کو منسوخ کردیاگیاہے۔