حیدرآباد میں پٹرول‘ ڈیزل کی قیمتیں نئی اونچائی پر پہنچیں

,

   

حیدرآباد۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جمعہ کے روز حیدرآباد میں ایک اورمرتبہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ایک نئی اونچائی کو پہنچ گئی ہیں۔ شہر میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر111.18روپئے جبکہ ڈیزل 104.32روپئے فی لیٹر فروخت کیاگیاہے۔

ممبئی میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر112.78روپئے فی لیٹر رہی تو ڈیزل کی قیمت103.83روپئے فی لیٹر ہے۔

قومی درالحکومت میں پٹرول106.89روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 95.62روپئے فی لیٹر فروخت کیاگیاہے۔

کلکتہ میں پٹرول او رڈیزل 107.45روپئے فی لیٹر‘ ڈیزل 98.73روپئے فی لیٹر بالترتیب فروخت کیاجارہا ہے۔

چینائی میں جمعہ کے روز پٹرول 104.01روپئے جبکہ ڈیزل 100.01روپئے فی لیٹر فروخت کیاگیاہے۔

وہیں ملک کے سارے بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت100روپئے فی لیٹر سے تجاوز کرگئی ہے‘ ڈیزل درجنوں ریاستوں میں سری نگر سے چینائی تک اسی نشان کے قریب تک پہنچ گیاہے

۔ مختلف ریاستوں میں پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں میں عدم توازن کی وجہہ علاقائی ٹیکس‘ تیل منتقل کرنے والے گاڑیو ں کے اخراجات پر اس کا انحصار ہے۔ یومیہ اساس پر تیل کمپنیاں پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں پر نظر ثانی او رجائزہ لے رہے ہیں۔

صبح 6بجے سے نئی قیمتیں اثر انداز ہوجائیں گی۔