حیدرآباد میں ہم منور فاروقی کو مظاہرہ کرنے نہیں دیں گے۔ بی جے پی ایم پی اروند

,

   

اروند نے کہاکہ ”چیف منسٹر کے سی آر اور ان کے بیٹے ہندو سماج کو مذاق سمجھتے ہیں اور اس لئے وہ فاروقی کی پیشکش چاہتے ہیں“۔


حیدرآباد۔ تلنگانہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) ایم پی دھرم پوری اروند نے جمعہ کے روز ائی ٹی منسٹر کے ٹی راما راؤ کو کامیڈین کا خیر مقدم کرنے پر متنبہ کیا اور دھمکی دی کہ ان کی پارٹی حیدرآباد میں اسٹانڈ آپ کامیڈین منور فاروقی کو پیشکش کرنے نہیں دے گی۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”کے ٹی آرکیاتمہارے اندرانسانیت ہے؟وہ منور فاروقی نے دیوی گیتا پر لطیفہ بنایاہے اور اسکے شوز کرناٹک میں ممنوع ہیں۔ اس نے کامیڈی شو کرنے کے لئے اس لڑکے کو تلنگانہ بلایاہے۔

اس کا مطلب یہ ہوا ہے کہ والد او ربیٹا دونوں (چیف منسٹر کے سی آر‘ کے ٹی آر) سمجھتے ہیں کہ ہندو سماج مذاق ہے۔

دیکھتے ہیں وہ یہاں پر اسکوکیسے بلائیں گے“۔

کے ٹی راما راؤنے ڈسمبر18کو ایک بیان میں کہاتھا کہ کامیڈین جیسے منور فاروقی اور کنال کامرا کو حیدرآباد میں مظاہرہ کرنے کے لئے ایک ”کھلا دعوت“ نامہ ہے۔

کے ٹی آر نے دعوی کیاتھا کہ ”ہمارے شہر میں اسٹانڈ آپ کامیڈین کے لئے کھلا دعوت نامہ ہے‘ مذکورہ منسٹر نے 17ڈسمبر کے روز ایک افتتاحی تقریب کے دوران یہ بیان دیاتھا۔

منور فاروقی اور کنال کامرا کے شوز ہم محض اس کئے منسوخ نہیں کرتے کہ وہ اپنے سیاسی ساتھی نہیں ہیں“۔ ان مظاہرین کے لئے کے ٹی آر کی پیشکش ایسا لگ رہا ہے بی جے پی ایم پی ڈی اروند کو پسند نہیں ائی ہے۔

منور فاروقی جس کو پچھلے ماہ بنگلورومیں دائیں بازو کارکنوں کے احتجاج کے پیش نظر شو کرنے سے روک دیاگیاتھاجنوری میں یہاں پر اپنا شومنعقد کرنے کے لئے ساری تیاریاں کرلی ہیں۔

فاروقی نے انسٹاگرام پر اس شو کا اعلان کیاجس کا عنوان ”دھانڈو“ ہے جس 9جنوری کے روز منعقد ہونے والا ہے۔

اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھاتھا کہ ”ٹکٹ کی لنک بائیو میں ہے میاں“۔ان لائن بکنگ پلیٹ فارم بک مائی شو کے بموجب مذکورہ ٹکٹس799روپئے میں دستیاب ہیں اور مقام کا اب تک اعلان نہیں کیاگیاہے۔