حیدرآباد: Ph.Dکی طالبہ کی نعش یونیورسٹی کے بیت الخلاء میں مشتبہ حالت میں دستیاب

,

   

حیدرآباد: ایک 29سالہ PhD کی طالبہ کی نعش یونیورسٹی آف حیدرآباد کے بیت الخلاء میں مشتبہ حالت دستیاب ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اسے فوری اسپتال لیجایاگیا جہاں ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دیدیا۔ دی نیوز منٹ خبر کے مطابق متوفی طالبہ کا نام دیپیکا مہا پترا ہے۔ اور وہ کھارا گور مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی ہے۔

وہ حیدآباد آف یونیورسٹی میں ہندی زبان میں PhD کی طالبہ ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ دیپکا کی نعش پیر کی صبح 8بجے یونیورسٹی کے بیت الخلاء میں پائی گئی۔ ہاسٹل کے دیگر طلبہ نے اس کی اطلاع یونیورسٹی انتظامیہ کو دی۔ انتظامیہ نے فوراً اسے سٹیزن ہاسپٹل گچی باؤلی لے گئے جہا ں اسے مردہ قرار دیدیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی کے جسم پر کوئی زخم کے نشان موجود نہیں تھے۔ گچی باؤلی پولیس نے اس معاملہ میں ایک کیس درج کرلیا ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

واضح رہے کہ اسی یونیورسٹی میں پچھلے سال نومبر کے مہینہ میں بھی اڑیشہ سے تعلق رکھنے والے ایک PhD طالب علم کی بھی موت ہوئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ اسے ڈینگو ہوگیا۔