خاتون شارک کے منہ میں کودنے سے بال بال بچ گئی

   

نیویارک : دھوپ اور گرم موسم میں سمندر میں نہانا کسے اچھا نہیں لگتا لیکن اگر قسمت ذرا سی بھی خراب ہو تو انسان کا یہ شوق کئی مرتبہ اس کے لیے نقصان دہ یا پھر جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ماضی میں کچھ اسی طرح مشہور امریکی خاتون ڈائیور اوشن ریمسی کے ساتھ ہوا جو سمندر کے بجائے خطرناک شارک مچھلی کے منہ میں چھلانگ لگانے سے بال بال بچ گئیں۔ اس واقعہ کی ویڈیو ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سمندر میں چھلانگ لگانے کو بالکل تیار تھیں اور اسی دوران پانی کے نیچے شارک مچھلی بھی ان کا منہ کھولے انتظار کر رہی تھی۔