خصوصی موقف کی بحالی‘ جد و جہد جاری رہیگی :عمر عبداللہ

   

سری نگر : نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ہم جموں کشمیر سے چھینے گئیخصوصی موقفکی بحالی کے لئے پر امن جد وجہد جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری جدو جہد کا یہ سفر طویل اور پیچیدہ ہوسکتا ہے لیکن ہم اس کو ترک کرنے والے نہیں ہیں۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعہکے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا: 5اگست 2019 کو جو کچھ جموں وکشمیر کے ساتھ کیا گیا ہم اس کو چلینج کرنے کے لئے تمام آئینی و قانونی وسائل کو بروئے کار لا کر پر امن جد وجہد جاری رکھیں گے ’۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ‘یہ سفر طویل اور پیچیدہ ہوسکتا ہے لیکن جموں وکشمیر نینشل کانفرنس اس کو ترک نہیں کرے گی۔