خواتین کومساجد میں نماز پڑھنے کی اجازت: مسلم پرسنل لاء بورڈ

,

   

نئی دہلی: مسلم پرسنل لاء بورڈ نے سپریم کورٹ میں کہا کہ مسلمانوں مردو ں کی طرح مسلمان عورتوں کو نماز ادا کرنے کے لئے مساجد میں داخلہ کی عام اجازت ہے۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے یاسمین پیرزادہ کی مفاد عامہ کی ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس درخواست میں مساجد میں مسلم خواتین کے داخلہ کو یقینی بنانے کے لئے عدلیہ کی مداخلت کی خواہش کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں چیف جسٹس بوبڈے سمیت نو ججوں کی زیر نگرانی ججس کی ٹیم اس کیس کا جائزہ لے گی۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا کہ مقدس کتابوں اور اسلامی عقائد کے پیش نظر یہ بات کی واضح کی جاتی ہے کہ مساجد میں خواتین کے داخلہ کی عام اجاز ت ہے۔مسلمان عورت مساجدمیں نماز پڑھنے کیلئے داخل ہوسکتی ہے

دوسری طرف مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری محمد فضل الرحیم نے کہا کہ بورڈ اس سلسلہ میں مذہبی نکتہ نظر پرکوئی تبصرہ نہیں کرتا۔ یہ حلفنامہ ایم آر شمشاد کے ذریعہ داخل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں مسلم خواتین کو جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا یا جمعہ کی نماز ادا کرنا ضروری نہیں ہے۔ اس حلف نامہ میں کہا گیا کہ مساجد میں مذہبی طریقوں پر متعلقہ متولی اور خانگی ادارہ انتظامات کرتے ہیں او رمسلم پرسنل لاء بورڈ ایک ماہر ادارہ کی حیثیت سے اپنا خیال ظاہر کرتا ہے۔