دادرا نگر حویلی کے آزاد ایم پیکی ممبئی میں مشتبہ موت

,

   


ہوٹل کے کمرہ میں مردہ پائے گئے، پولیس کو خودکشی کا شبہ

ممبئی: ممبئی میں دادرا اور نگر حویلی کے رکن پارلیمنٹ موہن ڈیلکر کی لاش مشکوک حالت میں بر آمد ہوئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، رکن پارلیمنٹ کی نعش سی گرین ہوٹل میں ملی ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس مرین ڈرائیو میںواقع ہوٹل گرین سی پہنچ گئی۔ ڈیلکر کی موت سے متعلق پولیس کو خودکشی کا شبہ ہے۔ رکن پارلیمنٹ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔ پولیس نے ہوٹل کے کمرے کو سیل کرکے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ 58 سال کے ڈیلکر دادر اور نگر حویلی سے رکن پارلیمنٹ تھے۔ گزشتہ 7 بار سے رکن پارلیمنٹ ‘1989 میں وہ پہلی بار اس حلقے سے پارلیمنٹ پہنچے تھے۔ ڈیلکر نے اپنی سیاسی زندگی کی شروعات ٹریڈ یونین کے لیڈر کے طور پر کی تھی۔ کانگریس اور بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ چکے موہن ڈیلکر نے بعد میں بھارتیہ نوشکتی پارٹی کی تشکیل کی تھی۔سال 2019 میں موہن ڈیلکر بطور آزاد امیدوار کے طور پر عام انتخابات میں حصہ لیا تھا اور الیکشن میں بھی ڈیلکر نے جیت حاصل کی تھی۔ممبئی میں دادرا اور نگر حویلی کے رکن پارلیمنٹ موہن ڈیلکر کی نعش مشکوک حالت میں بر آمد ہوئی ہے۔ حادثہ کی اطلاع پر پولیس ہوٹل گرین سی میں پہنچ گئی اور مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ممبئی میں مشکوک حالت میں ملی دادر اور نگر حویلی کے رکن پارلیمنٹ کی نعش سے متعلق، خودکشی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔