دبئی میں بے روزگار پاکستانی منٹوں میں لکھ پتی بن گیا

   

دبئی۔ دبئی میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹنے سے کچھ منٹ قبل راجہ وجاہت کے ایک رشتہ دار نے انہیں فون کر کے ایک خبر سنائی جس نے ان کی زندگی بدل دی۔ خبر کے مطابق راجہ وجاہت نے 10 لاکھ درہم (دو لاکھ 72 ہزار ڈالر) متحدہ عرب امارات کی ایک لاٹری میں جیتے تھے۔ دبئی میں لاجسٹک کی ایک کمپنی میں اکاؤنٹ مینیجر رہنے والے راجہ وجاہت دو ماہ پہلے اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ وہ 28 اگست تک دن رات نوکری ڈھونڈ رہے تھے۔31 سالہ راجہ وجاہت کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے دوستوں کے ساتھ سالگرہ کی پارٹی کر رہا تھا اور مجھے ایک رشتہ دار کال کیے جا رہا تھا۔ تاہم وہ کال کرنے سے نہیں رْکا اور میں نے فون اٹھالیا۔ اس نے بتایا کہ ہم نے جو ٹکٹ لیا ہے اس میں چھ سے میں پانچ ہندسے میچ کر رہے تھے ۔ اس طرح محظوظ لاٹری نے راجہ وجاہت کو اپنے ہفتہ وار ڈرا کا 14 واں لکھ پتی قرار دیا۔ وہ اس قراندازی میں دو سال سے حصہ لے رہے تھے۔ میں ہر ہفتے محظوظ لاٹری میں حصہ لیتا ہوں۔ مجھے حیرت سے جھٹکا لگا جب میں نے اسکرین پر جیتنے والے نمبر دیکھے۔ میں نے انہیں اپنے نمبروں کے ساتھ ملایا، لیکن مجھے یقین نہیں آ رہا تھا۔ یہ پہلی بار تھا کہ انہوں نے کوئی لاٹری جیتی۔ آپ کو نہیں پتہ چل سکتا کہ کب قسمت آپ کی طرف مسکرا اٹھے۔انہوں نے بتایا کہ انہیں جیتی ہوئی رقم موصول ہو گئی تھی، جسے انہوں نے اپنے ان رشتہ داروں کے ساتھ بانٹ لیا جن کے ساتھ ٹکٹ خریدا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں گھر بنانے اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اپنے آبائی علاقے باغ میں ایک سپر مارکیٹ کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ راجہ وجاہت کے مطابق لاٹری کی رقم کا بیشتر حصہ اس میں لگ جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ بقیہ رقم سے وہ دبئی میں ایک ریستوران کھولیں گے۔ وہ دبئی میں گذشتہ سات سال سے رہائش پذیر ہیں۔ مجھے اپنے مستقبل کی فکر تھی اور بے صبری سے نوکری تلاش کر رہا تھا۔