درالعلوم میں تعمیراتی کام پر پہلی بار اعتراض جتایاگیا۔ مولاناارشد مدنی۔ ویڈیو

,

   

دیو بند۔ جمعیتہ علماۂ ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی نے کہاکہ درالعلوم ایک مذہبی ادارہ ہے۔ چاہئے کانگریس کا دور رہاہو یا سماج وادی پارٹی کی حکومت رہے ہو۔

درالعلوم میں ہونے والے تعمیر پر کبھی کوئی اعتراض نہیں کیاگیا‘ پہلی بار ایسا ہوا کہ یہاں ہونے والے تعمیرات کو لے کر کوئی اعتراض جتایاگیاہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=ze48GPRG-B0

درالعلوم میں ہفتہ کو لائبریری کیس میں تحقیقات کے لئے پہنچے ڈی ایم اور ایس ایس پی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیتکرتے ہوئے مولانا ارشد مدنی نے کہاکہ مذہبی ادارے کی وجہ درالعلوم کے کیمپس میں ہمیشہ تعمیراتی کام ہوتارہا ہے۔

یہاں کبھی بھی کسی کام کے لئے کوئی منظوری نہیں لی جاتی اور نہ ہی کسی نے اعتراض کیا۔ اب اعتراض ہونے کے بعد انتظامیہ کو قوانین کی معلومات ہوئی ہے لہذا ائندہ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے انتظامیہ کے تمام قائدے قانون کا خیال رکھا جائے گا۔

درالعلوم میں ہیلی پیڈ بنائے جانے کو لے کر کی گئی شکایت پر مدنی نے کہاکہ یہاں کوئی ہیلی پیڈ نہیں بن رہا ہے۔

درالعلوم میں اگر کوئی مہمان آتا بھی ہے تو انتظامیہ اس میں مکمل تعاون کرتا ہے او رہیلی پیڈ وغیرہ کا بندوبست بھی انتظامیہ کی طرف سے کی جاتی ہے‘ ایسے یہاں ہیلی پیڈ بنانے کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی ہے۔