دروپدی مرمو این ڈی اے صدارتی امیدوار

,

   

نئی دہلی: بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے نے آج صدارتی انتخابات کیلئے دروپدی مرمو کو امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔مرمو منتخب ہونے پر ہندوستان کی پہلی قبائلی صدر اور دوسری خاتون صدر بن جائیں گی۔ 20 جون 1958 ء کو ان کا جنم ہوا۔ مرمو نے 2015 ء سے 2021 ء تک جھارکھنڈ کی گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔اڈیشہ کے میوربھنج ضلع سے تعلق رکھنے والی مرمو نے ایک ٹیچر کے طور پر اپنے کیریئر کی شروعات کی اور پھر اڈیشہ کی سیاست میں قدم رکھا۔وہ میور بھنج (2000 ء اور 2009ء ) میں رائرنگ پور سے بی جے پی کے ٹکٹ پر دو بار ایم ایل اے کے طور پر منتخب ہو چکی ہیں۔جھارکھنڈ کی قبائلی خاتون لیڈر و سابق گورنر دروپدی مرمو کے نام کا مرکز کی بی جے پی حکومت نے صدارتی امیدوار کے طور پر اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں بی جے پی صدر جے پی نڈا کی صدارت میں پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ کے بعد نڈا نے پریس کانفرنس میں فیصلہ کا اعلان کیا۔