دلتوں کے بل کاٹنے سے انکار پر تین مسلم حجاموں پر درج ہوئی ایف ائی آر

,

   

مراد آباد۔ اتوار کے روز اترپردیش کے مراد آباد ضلع کے پاپ لاسانی گاؤ ں کے تین مسلم حجاموں کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کی گئی ہے‘ مقامی دلتوں نے الزام لگا یا تھا کہ مذکورہ مسلم حجاموں نے ان کے بال کاٹنے سے انکار کردیا۔

تین حجاموں ریاض عالم‘ عاشق اور زاہد پر ائی پی سی اور ایس سی‘ ایس ٹی ایکٹ(مظالم کی روک تھام)قانون کے تحت معاملہ درج کیاگیاہے۔

مذکورہ 45سالہ مہیش چندرا کے مطابق انہوں نے ذات پات کی بنیاد پر تفریق کو روکنے کے لئے شکایت درج کرائی ہے۔

انہوں نے کہاکہ”یہ کئی سالوں سے چل رہا ہے‘ لیکن اب ہم نے اپنی آواز اٹھانے کا فیصلہ کیاہے“۔

مہیش نے یہ بھی کہاکہ شکایت درج کرنے کے بعد پولیس نے گاؤں میں ایک میٹنگ بھی کی۔انہوں نے کہاکہ ”اجلاس میں حجاموں نے کہاکہ وہ دلتوں کے بال کاٹیں گے۔

لیکن پولیس کی مداخلت کے بعد حجاموں نے اپنے دوکانیں بند کردی ہیں“۔

گاؤں میں لگ بھگ 20حجاموں کی دوکانیں ہیں جو تمام مسلمان چلاتے ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق حجاموں نے اپنے اگلے قدم کے متعلق فیصلے کے لئے دوکانیں بند کردی ہیں۔ایف ائی آر میں نامزد زاہد نے کہاکہ ”میں نے کبھی کسی گاہک کو انکار نہیں کیا‘ میرے حلاف جھوٹا الزام لگایاگیاہے“۔