دل کا دورہ پڑنے کے بعد ریمپ پر سشمتا سین کا خاص استقبال

   

ممبئی: سشمتا سین 47 سال کی عمر میں بھی بالکل فٹ نظر آتی ہیں۔ مسلسل یوگا ورزش اور جسمانی طور پر ایکٹو رہنے والی سشمتا سین نے اپنے مداحوں کے ساتھ چونکا دینے والی خبر شیئر کی تھی۔ سشمتا نے 6 مارچ کو اپنے انسٹاگرام لائیو میں بتایا تھا کہ انہیں کچھ دن پہلے دل کا دورہ پڑا تھا۔ اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔سشمتا سین نے دل کا دورہ پڑنے کے بعد پہلی بار
ریمپ پر واک کی۔ پیلے رنگ کے لباس میں سشمتا سین کو لوگوں نے ریمپ پر تالیاں بجا کر خوش آمدید کہا۔ لوگوں نے سشمتا کے اس انداز کو کافی پسند کیا ہے۔ سشمتا نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں سشمتا ایک فیشن برانڈ کے ریمپ واک پر چلتی نظر آئیں۔سشمتا سین نے بتایا تھا کہ وہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد بہت ڈر گئی تھیں۔ سشمتا نے بتایا کہ میری مین آرٹلری میں 95 فیصد بلاکیج ہوا تھا۔ میں اس سے بچ گئی کیونکہ میں ایک صحت مند طرز زندگی گزارتی ہوں۔ فٹنس کا بہت خیال رکھتی ہوں۔ میں باقاعدگی سے جم اور یوگا بھی کرتی ہوں۔ اس لیے میں بچ گئی۔‘‘ سشمتا سین کے دل کا دورہ پڑنے کی خبر نے ان کے مداحوں کو بھی چونکا دیا۔ اب ایک بار پھر سشمتا کام پر واپس آگئی ہیں۔ سشمتا آریہ-3 کی شوٹنگ کے لیے بھی تیار ہیں۔ سشمتا ریمپ پر پہنچیں، مداحوں نے بھی تالیوں سے ان کا استقبال کیا۔
ہے۔