دنیا کی سب سے ویران سڑک، جہاں سناٹے کا راج رہتا ہے

   

سڈنی :مغربی آسٹریلیا میں لیورٹن سے دور دراز میںواقع کوینزلینڈ کے علاقے وِنٹن کو جانے والی 2700 کلومیٹر لمبی ’آؤٹب بیک وے‘ ایک تِرچھی سڑک ہے جو دوسری شاہراہوں کے مقابلے میں کئی ہفتوں کا سفر بچاتی ہے۔جب بھی کوئی روڈ ٹرین (لمبے ٹرک) لیورٹن سے گزرتی ہے تو قصبے میں زندگی کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ ورنہ یہاں سناٹے کا راج رہتا ہے۔ پکی سڑک مضافاتی حدود کو چھونے سے پہلے ہی سرخ ریت میں گْم ہو جاتی ہے۔’آؤٹ بیک وے‘ لیورٹن سے شروع ہوتی ہے۔ یہ قصبہ وْنگوتھا اور ٹجولکانٹی قبائل کی آبائی زمینوں پر قائم کیا گیا تھا۔ مغربی آسٹریلیا میں اس سڑک کو گریٹ سینٹر روڈ بھی کہتے ہیں۔ یہ بر اعظم کے بیچ سے گزرتی ہے اور دنیا کی عظیم شاہراہوں میں شمار ہوتی ہے۔ 1950 میں بننے والی یہ سڑک اپنے وقت کا بڑا کارنامہ سمجھی جاتی تھی۔